اسرائیلی فوج نے، مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں 6 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ ہلاکتیں کَل Jenin کے شمال مغرب میں Kafr Dan گائوں میں ہوئیں۔ فلسطین کی وزارتِ صحت نے یہ بات اپنے ایک بیان میں بتائی ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اُس نے آمنے سامنے کی فائرنگ میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور گائوں کے دیگر لڑاکوں کو زخمی کیا۔ فوج کے اِس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اِس کارروائی کے دوران 4 بندوقیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
اِس سے پہلے برکس کے وزرائے خارجہ نے، روس میں اپنی میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں ابتر ہوتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔x