اسرائیلی فوج نے، حماس کے پولٹ بیورو کے رکن اسماعیل Barhoum اور کم سے کم چار فلسطینیوں کو اپنے فضائی حملوں میں ہلاک کردیا ہے۔ یہ حملے کَل جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس علاقے میں میڈیکل کمپلیکس پر کئے گئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کے ایک ڈرون نے ایک ایمرجنسی عمارت کی دوسری منزل کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوجیوں نے کہا کہ انھوں نے اِس عمارت پر حملہ کرکے، حماس کے ایک اہلکار کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے اِس ہفتے کے شروع میں غزہ پر اپنے فضائی حملے اور زمینی کارروائی دوبارہ شروع کردی تھی اور حماس پر الزام لگایا تھا کہ اُس نے جنگ بندی کے پہلے مرحلے کو توسیع دینے سے متعلق تازہ شرطوں سے اتفاق کرنے سے انکار دیاہے۔x