July 30, 2024 9:39 PM

printer

اسرائیلی دفاعی افواج، IDF نے آج کہا کہ اُس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے سات مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے

اسرائیلی دفاعی افواج، IDF نے آج کہا کہ اُس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے سات مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ گذشتہ ہفتے کے آخر میں اسرائیلی مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر ہوئے حملے میں 12 نو عمر افراد اور بچے مارے گئے تھے، جس کیلئے اسرائیل نے حزب اللہ کو موردِ الزام ٹھہرایا تھا۔
اِس دوران لبنان میں واقع بھارتی سفارتخانے نے گذشتہ روز بھارتی شہریوں کیلئے سفر سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں رہائش پذیر بھارتی افراد یا لبنان کے سفر کا ارادہ رکھنے والے بھارتیوں کو چاہئے کہ وہ بیروت میں بھارتی سفارتخانے کے رابطے میں رہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں