ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 30, 2024 3:26 PM

printer

اسرائیلی حملوں میں کم از کم 40 فلسطینی مارے گئے

محصور غزہ پٹی کے علاقے میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 40 فلسطینی مارے گئے ہیں جبکہ 200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ حماس کے کنٹرول والے صحت حکام کے مطابق اِس طرح گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 37 ہزار 834 فلسطینی مارے جاچکے ہیں جبکہ 86 ہزار 858 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فورسز Shujaeya علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے جھڑپوں میں کئی تخریب کاروں کا صفایا کردیا ہے اور فوجیوں کو علاقے میں ایک اسکول کمپلیکس کے اندر ایک اسلحہ ڈپو ملا ہے۔

اُدھر فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے سوشل میڈیا پر اِس بات کو اجاگر کیا ہے کہ غزہ کے ہزاروں باشندوں کو غذا، دواؤں، صاف پانی اور سر چھپانے کی جگہ کی شدید قلت کا سامنا ہے اور سرحدی کراسنگ کے راستے محدود رسائی کی وجہ سے اُن کی مشکلیں اور بڑھ گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں