ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 21, 2025 2:58 PM

printer

استطاعت سے باہر صحت اخراجات گزشتہ 10 برسوں میں 64 فیصد سے کم ہوکر 39 فیصد رہ گئے ہیں:جے پی نڈا

صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں میں استطاعت سے زیادہ صحت اخراجات 64 فیصد سے کم ہوکر تقریباً 39 فیصد رہ گئے ہیں۔ نئی دلی میں صحت سے متعلق 12 ویں بین الاقوامی مذاکرات 2025 سے خطاب کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ قومی صحت مشن اور دیگر اسکیموں کے تحت فراہم کی گئی خدمات کے ساتھ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا استطاعت سے زیادہ صحت اخراجات میں کمی کا سبب بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا 2018 میں شروع ہوگئی تھی تاکہ عالمی سطح پر صحت کے تحفظ کے مقصد کو حاصل کیا جاسکے۔

جناب نڈا نے کہا کہ ملک کی چالیس فیصد آبادی کا اِس اسکیم کے تحت احاطہ کیا گیا ہے۔ اِس اسکیم میں 70 سال اور اس سے اوپر کے تمام بزرگ شہریوں کو شامل کیا گیا ہے چاہے اُن کی سماجی اور معاشی حیثیت کچھ بھی ہو۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں