September 7, 2024 2:42 PM

printer

اساتذہ ملک کی بہت اہم خدمت کر رہے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ اساتذہ ملک کی بہت اہم خدمت کر رہے ہیں۔ وکست بھارت کیلئے آج کے نوجوانوں کو تیار کرنے کی ذمہ داری اُنہی کے ہاتھوں میں ہے۔ کل نئی دلی میں اپنی رہائش گاہ پر نیشنل ٹیچرس ایوارڈز حاصل کرنے والے اساتذہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ ہم سبھی کو وکست بھارت کیلئے صلاحیت مند نوجوان اور قابل شہری تیار کرنے کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اساتذہ اپنے طلبا کو بھارت کے تنوع اور گوناگونیت کا مشاہدہ کرانے کیلئے تعلیمی دوروں پر لے جاسکتے ہیں۔ اِس سے اُنھیں سیکھنے میں مدد ملے گی اور اپنے ملک کو ایک جامع انداز میں جاننے کا موقع بھی فراہم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور مقامی معیشت میں بھی اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم نے اساتذہ سے مزید کہا کہ وہ طلبا کو ملک میں جاری ’دیکھو اپنا دیش، People Choce‘ مقابلے کے بارے میں جانکاری فراہم کریں تاکہ وہ اچھی طرح پڑھنے  کے بعد اس میں حصہ لے سکیں۔ وزیراعظم نے قومی تعلیمی پالیسی کے اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور مادری زبان میں تعلیم دینے کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اساتذہ مختلف زبانوں میں طلبا کو مقامی لوک داستانوں کی تعلیم دے سکتے ہیں تاکہ وہ مختلف زبانیں سیکھ سکیں اور بھارت کی درخشاں اور مالامال ثقافت سے بھی روشناس ہوسکیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں