June 26, 2024 3:20 PM

printer

اروند کجریوال نے ضمانت پر روک لگائے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپنی عرضی واپس لے لی ہے

آج سپریم کورٹ نے دلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو اپنی اُس درخواست کو واپس لینے کی اجازت دے دی ہے، جس میں مبینہ شراب پالیسی گھپلے سے وابستہ کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں اُن کی ضمانت کی درخواست پر دلی ہائیکورٹ کے عبوری روک لگانے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

جناب کیجریوال کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل  اے ایم سنگھوی نے تعطیلات کے دوران کام کرنے والی جسٹس منوج مشرا اور جسٹس ایس وی Bhatti پر مشتمل بنچ کو مطلع کیا کہ وہ موجودہ درخواست واپس لے رہے ہیں اور ہائیکورٹ کے قطعی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ایک نئی درخواست داخل کریں گے۔ کَل دلّی ہائیکورٹ نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر کو ضمانت دینے کے ذیلی عدالت کے فیصلے پر روک لگا دی تھی۔

 ہائیکورٹ نے انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کے اِن الزامات سے اتفاق کیا کہ ذیلی عدالت نے تحقیقات کررہی ایجنسی کے دلائل ٹھیک سے نہیں سنے۔

قومی راجدھانی کی راؤز ایوینیو عدالت نے 20 جون کو دلی کے وزیراعلیٰ کی رہائی کے احکامات یہ کہتے ہوئے جاری کردیئے تھے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ اُن کیخلاف جرم میں براہ راست ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پیر کے روز تعطیلات کے دوران کام کرنے والی جسٹس منوج مشرا اور جسٹس ایس وی بھاٹی پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے کسی فوری راحت سے انکار کردیا تھا اور اِس کے برعکس  جناب کیجریوال کی درخواست پر سماعت 26 جون تک مؤخر کردی تھی اور اِس معاملے پر ہائیکورٹ کے قطعی فیصلے تک انتظار کرنے کو کہاتھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں