ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

اروناچل پردیش میں بی جے پی لیڈر پیماکھانڈو کو لگاتار تیسری مدت کیلئے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے

اروناچل پردیش میں آج BJP کے لیڈر پیما کھانڈو کو اِیٹا نگر کے دُورجی کھانڈو کنونشن سینٹر میں ریاست کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔

 ریاست کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل KT  Parnaik نے جناب پیماکھانڈو کو عہدے اور راز داری کا حلف دلایا۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ، BJP کے صدر جے پی نڈّا اور پارٹی کے جنرل سکریٹری BL  سنتوش اُن لوگوں میں شامل ہیں، جنھوں نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

جناب کھانڈو کو کَل مرکزی مشاہدین روی شنکر پرساد اور ترون چُگھ کی موجودگی میں اروناچل پردیش BJP قانون ساز پارٹی کا لیڈر اتفاق رائے سے چنا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں