اروناچل پردیش آج اپنا 39 واں یومِ تاسیس منا رہا ہے۔ مرکزی تقریب راجدھانی ایٹا نگر کے IG پارک میں منعقد ہوگی۔ گورنر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ کے-ٹی پرنائک اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو اور پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
اروناچل پردیش کو 20 فروری 1987 کو مکمل ریاست کا درجہ حاصل ہوا تھا۔×