August 24, 2024 3:18 PM

printer

اردن کی راجدھانی عَمّان میں جاری سترہ سال سے کم عمر کی کشتی عالمی چیمپئن شپ میں بھارتی خواتین نے کُل آٹھ تمغے حاصل کرنے کے ساتھ ٹیم زمرے میں اب تک کا پہلا خطاب جیت کر اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔

اردن کی راجدھانی عَمّان میں جاری 17 سال سے کم عمر کی کشتی عالمی چیمپئن شپ میں بھارتی خواتین نے کُل8 تمغے حاصل کرنے کے ساتھ ٹیم زمرے میں اب تک کا پہلا خطاب جیت کر اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔ بھارتی خواتین نے سونے کے پانچ، چاندی کا ایک اور کانسے کے دو تمغے جیتے۔ انھوں نے 185 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ 146 پوائنٹ کے ساتھ جاپان دوسرے نمبر پر رہا۔ اس نے سونے کا ایک، چاندی کے چار اور کانسے کا ایک تمغہ جیتا۔

کاجل سونے کا تمغہ جیتنے والی ملک کی پانچویں پہلوان بن گئی ہیں۔ انھوں نے 69 کلوگرام کے زمرے میں یوکرین کی Oleksandra Rybak کو نو۔دو سے ہراکر یہ تمغہ حاصل کیا۔ البتہ Shrutika Patil کو 46 کلوگرام کے زمرے میں جاپانی پہلوان Yuu Katsume سے ہارنے کے بعد چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ 40 کلوگرام کے زمرے میں راج بالا نے جاپان کی Monaka Umekawa کو گیارہ پانچ سے ہراکر کانسے کا تمغہ جیتا جبکہ 53 کلوگرام کے زمرے میں مسکان نے امریکی پہلوان Isabella Gonzales کو ہراکر کانسے کایک دوسرا تمغہ جیتا۔

البتہ بھارتی مردوں کے فری اسٹائل پہلوانوں نے اپنی ساتھی خواتین پہلوانوں کے مقابلے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ کُل پانچ پہلوانوں نے قسمت آزمائی کی جن میں سے کوئی بھی سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں