کُشتی میں اردن کے Amman میں 17 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی عالمی چمپئن شپ میں کَل بھارت کی چار کُشتی کھلاڑیوں نے سونے کے تمغے جیتے۔سونے کے تمغوں کیلئے ابھی دو مقابلے اور باقی ہیں۔ ایک کے بعد ایک تمغے جیتنے کے ساتھ خواتین کی بھارتی ٹیم کُشتی کا خطاب جیتنے کیلئے سب سے پسندیدہ ٹیم ہے۔
43 کلوگرام کے زمرے میں آدیتی کماری، 57 کلوگرام میں نیہا، 65 کلوگرام میں پُلکت اور 73 کلوگرام میں مانسی لاتھر نے اپنے اپنے زمروں میں عالمی خطاب جیتے۔ اس ٹورنامنٹ میں بھارت ابھی اور تمغے جیت سکتا ہے کیونکہ کچھ مقابلے کھیلے جانے ہیں۔