ملیالم فلم صنعت میں ایک بڑی پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ اداکار موہن لال نے ملیالم مووی Artisits کی ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یہ قدم جسٹس K. Hema کمیٹی کی رپورٹ کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس میں ملیالم فلم صنعت میں خاتون پیشہ وروں کو ہراساں اور اُن کے ساتھ نازیبا سلوک کیے جانے کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔
اِس رپورٹ کے تناظر میں موہن لال اور AMMA کی تمام 16 رکنی ایگزیکیوٹیو کمیٹی نے بھی ایک ساتھ استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ AMMA کے سابق جنرل سکریٹری اداکار صدیق پر جنسی حملے کے الزامات کے تحت مستعفی ہونے کے کچھ دیر بعد کیا گیا ہے۔
کیرالہ حکومت نے وزیراعلیٰ پنیرائی وجین کی جانب سے بلائی گئی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد صنعت میں خواتین کے خلاف جرائم کی چھان بین کرنے کے لیے ایک سات رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔x