اداکار سیف علی خان پر ممبئی میں اُن کے گھر پر حملہ ہونے کے بعد آج صبح انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیف علی خان کو چھ زخم آئے ہیں، جن میں سے ایک اُن کی ریڑھ کی ہڈی کے بہت قریب ہے۔ زخموں کی شدت ابھی بیان نہیں کی جاسکتی ہے۔ اسپتال نے بتایا ہے کہ نیورو سرجَنس اور کاسمیٹکس سرجَنس پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم، اُن کا آپریشن کررہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرجری مکمل ہونے کے بعد اصل حالت کے بارے میں بتایا جاسکے گا۔
Site Admin | January 16, 2025 3:15 PM