کولکاتہ میں طلباء کے مختلف گروپوں کی جانب سے Nabanna Abhijan ریلی کے دوران ہاوڑہ Bridge، Foreshore روڈ اور ہاوڑہ میں Santragachi سے پولیس اور احتجاج کرنے والے افراد کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ احتجاج کرنے والے R.G. Kar میڈیکل کالج اور اسپتال کے واقعے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفے کی مانگ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کو کئی مقامات پر روکا گیا۔ جب انھوں نے رکاوٹوں کو توڑا تو پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا، پانی کی بوچھار اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ریاستی سرکارNabanna کے نزدیک امتناعی احکامات پہلے ہی نافذ کرچکی ہے، جس کے تحت پانچ یا اِس سے زیادہ افراد کے یکجا ہونے پر روک لگا دی گئی ہے۔
Site Admin | August 27, 2024 9:32 PM