سپریم کورٹ نے2021 کے لکھیم پور کھیری تشدد کے سلسلے میں سابق مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو ضمانت دے دی ہے۔ اِس واقعے میں آٹھ افراد کی موت ہوئی تھی۔ البتہ عدالت نے آشیش مشرا کی نقل و حرکت دلّی یا لکھنؤ تک محدود کردی ہے۔ عدالت عالیہ نے ذیلی عدالت کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ سماعت میں تیزی لائی جائے اور اِس کی تاریخ طے کی جائے۔جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس Ujjal Bhuyan پر مشتمل ایک بنچ نے اِس کیس میں ملوث کسانوں کو بھی ضمانت دے دی ہے اور ذیلی عدالت کو اپنی کارروائی میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔عدالت نے اِس سے پہلے پچھلے سال 25 جنوری کو مشرا کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
Site Admin | July 22, 2024 3:08 PM