اجمیر میں صوفی سنت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کا سالانہ عرس مبارک، باقاعدہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔ ملک اور بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے عقیدتمند اِس 813ویں عرس میں شرکت کیلئے یہاں پہنچ رہے ہیں۔
مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے آج مزار شریف پر چادر پوشی کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو بھی ہفتے کو چادر چڑھائیں گے۔ جناب رجیجو اُسی دن درگاہ کے ویب پورٹل اور غریب نواز ایپ کا بھی آغاز کریں گے۔
عرس میں بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔
Site Admin | January 2, 2025 9:39 PM
اجمیر میں صوفی سنت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کا سالانہ عرس مبارک، باقاعدہ طور پر شروع ہوگیا ہے
