ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 25, 2024 9:49 PM

printer

اتر پردیش کابینہ نے امتحانات کے پرچے اِفشاء ہونے پر قابو پانے کے لیے عبوری حکم کو منظوری دی ہے

اترپردیش کابینہ نے آج، اتر پردیش کے سرکاری امتحانات سے متعلق 2024 کے عبوری حکم کو منظوری دے دی ہے۔ اس عبوری حکم میں، اِس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دینے کی دفعات رکھی گئی ہیں، جس میں، دو سال سے لے کر عمرقید تک کی سزا مقرر کی گئی ہے اور ایک کروڑ روپے تک کا جرمانہ بھی رکھا گیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منعقدہ کابینہ میٹنگ میں دیگر 42 تجویزوں کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

آکاشوانی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ خواتین، بچوں اور بدمعاشوں کے معاملے میں، پیشگی ضمانت کی تجویز کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

سیاحت کے وزیر جے ویر سنگھ نے بتایا کہ ایودھیا میں، ٹاٹا سنز کے CSR فنڈ سے، 650 کروڑ روپے کی لاگت سے، مندروں کا ایک میوزیم تیار کیا جائے گا اور 100 کروڑ روپے کی لاگت سے دیگر ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے۔ سیاحتی محکمہ اِس کے لیے، ایک روپے کے پٹّے پر زمین فراہم کرے گا۔ اِس کے علاوہ، وزیراعلیٰ کی، سیاحت سے متعلق فیلوشپ کی ایک تجویز کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ اِس سلسلے میں امیدواروں کو Tablets فراہم کی جائیں گی۔

اِس کے علاوہ لکھنؤ، پریاگ راج اور کپل وستو میں PPP طرز پر Heliports تعمیر کیے جائیں گے۔

میٹنگ میں کابینہ نے، تین بڑے شہروں وارانسی، گورکھپور اور پریاگ راج کی سرحدوں کو توسیع دینے کے لیے منظوری دی۔ وارانسی ترقیاتی اتھارٹی، گورکھپور ترقیاتی اتھارٹی اور پریاگ راج ترقیاتی اتھارٹی میں کئی گاوؤں کو شامل کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ کابینہ کی اِس میٹنگ میں سیاحت کے محکمے کی سات تجاویز کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ Shakumbhari Devi مندر کے پاس، سیاحت کے محکمے کو، مفت زمین فراہم کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ امیٹھی، بلند شہر، بارہ بنکی، سیتاپور میں راہی ٹورسٹ ہاؤس کو پٹّے پر دینے کی تجویز بھی منظور کی گئی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں