ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 30, 2025 9:30 PM

printer

اترپردیش کے چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ اور DGP پرشانت کمار نے آج پریاگ راج کے مہاکنبھ میں سنگم گھاٹ کا دورہ کیا اور کَل ہوئے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا

اترپردیش کے چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ اور DGP پرشانت کمار نے آج پریاگ راج کے مہاکنبھ میں سنگم گھاٹ کا دورہ کیا اور کَل ہوئے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا۔ اِس حادثے میں 30 لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔ انھوں نے سوروپ رانی نہرو اسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔ یہ المناک حادثہ کَل سنگم کے نزدیک اکھاڑا روٹ پر ہوا تھا۔ دورے کے دوران، انھوں نے صورتحال کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کی نظرثانی کی۔
مہا کمبھ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے اترپردیش حکومت کے ذریعہ قائم کردہ تین رکنی عدالتی کمیشن، کل سنگم گھاٹ کا دورہ بھی کرے گا۔ کمیشن، حادثے کے وقت کی صورتحال اور اسباب کی جانچ کرے گا اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے ضروری اقامات کی سفارش کرے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عدالتی پینل کے سربراہ ہرش کمار نے کہا کہ کمیشن، تمام معاملے پر نظرثانی کرے گا اور حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
اترپردیش حکومت نے کہا ہے کہ آئندہ 3 فروری کو وسنت پنچمی کے موقع پر امرت اسنان کے دوران VIP کے نقل و حمل کی اجازت نہیں ہوگی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہا کمبھ کے ڈی آئی جی Vaibhav کرشنا نے کہا کہ میلے خطے میں بھیڑ کے بندوبست کیلئے سیکورٹی فورسز پوری طرح مستعد ہیں۔
دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع کے طور پر تسلیم کئے جانے والے مہا کمبھ میلے کا آغاز، 13 جنوری کو ہوا تھا اور اس میں اب تک 29 کروڑ سے زیادہ عقیدتمند ڈُبکی لگا چکے ہیں۔
اوڈیشہ حکومت نے اترپردیش کے پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میلے کیلئے اپنی بس خدمات 4 فروری تک معطل کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ، پریاگ راج میں عقیدتمندوں کی زبردست بھیڑ کی وجہ سے کسی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے لیا گیا۔ اڈیشہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن، OSRTC، بارہ جنوری سے اڈیشہ سے پریاگ راج کے درمیان 8 بسیں چلا رہی تھیں۔ اِن بس خدمات کو 26 فروری تک جاری رکھنے کا منصوبہ تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں