اترپردیش کے پریاگ راج میں مہا کمبھ 2025 روحانیت اور اختراع کا ایک شاندار امتزاج ہونے جا رہا ہے جس میں جدید ڈجیٹل ترقی کے ساتھ مقدس روایات کو ایک ساتھ لایا جائے گا۔ اِس عظیم الشان تقریب کے دوران سائبر خطروں سے نمٹنے کے لیے خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔
ایک رپورٹ
V/C Anupam Mahkumbh
مہاکمبھ میں 56 مخصوص سائبر واریئرس اور ماہرین کو سائبر گشت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ جعلی ویب سائٹس، سول میڈیا گھپلوں اور جعلی لنِکس جیسے سائبر خطروں سے نمٹنے کے لیے مہا کبمھ سائبر پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ میلے کے علاقے اور کمشنریوں میں سائبر خطروں کے تئیں بیداری کو بڑھانے کے لیے Messageing کے 40 مختلف ڈسپلیزلگائے گئے ہیں۔
اِس مقصد کے لیے ایک مخصوص ہیلپ لائن نمبر
ایک نو دو صفر قائم کیا گیا ہے۔
بڑے پیمانے پر عوامی بیداری مہم کے لیے ایک موبائل سائبر ٹیم کو بھی تعینات کیا گیاہے۔ فی الحال ماہرین کی ٹیم نے تقریباً 50 مشتبہ ویب سائٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔