اترپردیش کے پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ دستکاروں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔ اُنہیں اپنی دستکاریوں اور کوٹیج پروڈکٹس کو اُجاگر کرنے کے لیے خوب موقع مل رہا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ایک ضلع ایک پروڈکٹ نمائش میں ریاست کے مالا مال ورثے کو پیش کیا جا رہا ہے۔ اس نمائش میں 75 منفرد جغرافیائی اشارے والی مصنوعات GI پروڈکٹس کو اُجاگر کیا جا رہا ہے۔
V/C – Aman Yadav
ایک ضلع ایک پروڈکٹ مقامی دست کاروں کے لیے بڑی تبدیلی لا رہا ہے۔ مرکزی حکومت کی اس پہل کے تحت انھیں ٹریننگ، وسائل اور بازاروں تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک دستکار نتن پال نے کہا کہ ایک ضلع ایک پروڈکٹ اسکیم سے اُس کے نامیاتی گنے کی فصل کے کاروبار میں بہت مدد ملی ہے اور لوگ اس پویلین میں اُس کے مصنوعات خرید رہے ہیں۔
S/B Nitin Pal
کوشامبی سے تعلق رکھنے والے ایک اور دستکار برجیش کمار مشرا نے اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ انھیں عقیدتمندوں سے اچھا ردِّ عمل مل رہا ہے جو نمائش میں آکر ان کی مصنوعات خرید رہے ہیں۔
S/B Brijesh
ایک ضلع ایک پروڈکٹ پہل ملک کے ہر ضلعے سے گھریلو مصنوعات کے فروغ میں مدد کر رہی ہے۔ مہاکمبھ میلہ، جو 13 جنوری سے ہوا تھا، اور 26 فروری تک جاری رہے گا۔