اترپردیش کے پریاگ راج میں بسنت پنچمی کے موقع پر مہا کمبھ کا تیسرا امرت اسنان جاری ہے۔ امرت اسنان مہا کمبھ میلے کی سب سے زیادہ اہم اور مقدس رسم ہے۔ پہلا امرت اسنان 14 جنوری کو مکرسنکرانتی کے موقع پر، جبکہ دوسرا امرت اسنان مونی اماوسیہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔
اس موقع پر اترپردیش سرکار نے، سکیورٹی کا پختہ بندوبست کیا ہے۔ مہا کمبھ میلے کے علاقے میں گاڑیوں کے داخلے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس علاقے میں VIP کے داخلے کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع کی حیثیت سے شناخت شدہ مہا کمبھ میلہ 13 جنوری کو شروع ہوا تھا۔
مہا کمبھ میں اب تک 35 کروڑ سے زیادہ عقیدتمند پوَتر ڈبکی لگا چکے ہیں۔