ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 29, 2024 9:52 AM

printer

  اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ نے اہم رہنماؤں کو مہا کُنبھ میلہ 2025 میں شرکت کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کل قومی راجدھانی دلّی میں اہم لیڈروں سے ملاقات کی اور اُنہیں   مہا کُنبھ میلہ 2025 میں شرکت کرنے کے لیے مدعو کیا۔ مہا کُنبھ میلے کا انعقاد اترپردیش کے پریاگ راج میں، آئندہ 13 جنوری سے 26 فروری تک کیا جائے گا۔ جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے، جن اہم رہنماؤں سے ملاقات کی، اُن میں سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند، BJP کے قومی صدر جے پی نڈّا،  وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور میزورم کے گورنر، جنرل وی-کے سنگھ شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اِن میں سے ہر لیڈر کو علامتی تحائف کے ساتھ باضابطہ طور پر دعوت نامہ پیش کیا۔

علامتی تحائف، مہا کُنبھ کے ایک Logo، ایک کَلش، مہا کُنبھ میلے سے متعلق لٹریچر اور میز پر رکھے جانے والے نئے سال کے کلینڈر اور ڈائری پر مشتمل ہے۔

مہا کُنبھ میلہ شروع ہونے میں اب صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں اترپردیش حکومت نے اس عظیم الشان میلے میں شرکت کرنے کے لیے معزز شخصیات اور عام لوگوں کو مدعو کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں