ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے، افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ مہا کُمبھ میلے کے علاقے میں، بھیڑ پر قابو پانے اور مواصلات کے نظام کو بہتر بنائیں۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے، افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ مہا کُمبھ میلے کے علاقے میں، بھیڑ پر قابو پانے اور مواصلات کے نظام کو بہتر بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ ہدایت آئندہ یومِ جمہوریہ تقریبات اور مَونی اماوسّیہ، نیز ’بسنت پنچمی امرت سنان‘ تہواروں کے پیش نظر جاری کی ہے۔ انہوں نے 29 جنوری اور اگلے مہینے کی تین تاریخ کو ’امرت سنان‘ کے دوران بڑے پیمانے پر حفاظتی انتظامات کے لیے کہا ہے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C Anand Kumar

وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ خصوصی دنوں میں، بھیڑ کو اور بہتر طریقے سے کنٹرول کیا جائے۔ پنٹون پُلوں کو یکطرفہ بنایا جائے تاکہ لوگ ایک پُل پر سے آسکیں اور دوسرے سے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میلے کے پورے علاقے میں،  مَونی اماوسّیہ اور بسنت پنچمی کے موقعوں پر، گاڑیوں کی آمدورفت پر روک لگا دی جائے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے زور دے کر کہا ہے کہ عقی1دتمندوں کے جذبات کا احترام کیا جائے اور افسران کو چاہیے کہ وہ کسی بھی ضرورت میں مدد کے لیے پوری طرح تیار رہیں۔ وزیر اعلیٰ نے صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سمیت بہت سی شخصیتوں کے امکانی دورے کے پیش نظر پریاگ راج میں، آئندہ دنوں کے لیے ہدایت دی ہے کہ سبھی ضروری تیاریاں بروقت مکمل کر لی جائیں۔

انہوں افسران کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ بجلی اور پانی کی بلا روکاوٹ سپلائی کو یقینی بنائیں۔ بیت الخلا اور صفائی ستھرائی کا بھی مناسب انتظام کیا جائے۔ دوسری طرف ریلوے حکام سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ 25 جنوری سے اگلے مہینے کی 5 تاریخ تک خصوصی انتظامات کریں۔ ریلوے افسران نے بتایا کہ مَونی اماوسّیہ کے لیے 200 سے زیادہ خصوصی ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں