اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے، آج اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں آکاشوانی کے کمبھ وانی چینل کو، جو مہا کمبھ 2025 کیلئے وقف ہے، شروع کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اعتماد ظاہر کیا کہ کمبھ وانی نہ صرف اپنی مقبولیت کی اونچائیوں پر پہنچنے گا، بلکہ کہ مہا کمبھ کے جذبے کو اُن دور دراز کے گاؤوں تک پہنچائے گا، جہاں لوگ خواہش کے باوجود اِس میلے میں شرکت نہیں کرسکتے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ یہ چینل اِن دور دراز کی آبادیوں تک مہا کمبھ کے بارے میں متعلقہ معلومات پہنچانے کیلئے ایک اہم وسیلے کے طور پر کام کرے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہاکمبھ ذات-پات اور تفریق سے پَرے ہے اور یہ اتحاد کے پیغام کو عام کرتا ہے۔اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن نے بھی اِس پروگرام میں ورچوئل وسیلے سے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے کمبھ منگل دُھن کا بھی آغاز کیا۔ کمبھ وانی چینل کَل سے 26 فروری تک صبح 5 بجکر 55 منٹ سے شام 10 بجکر 5 منٹ تک مہا کمبھ کی ہر ایک سرگرمی پر مبنی بہت سے پروگرام نشر کرے گا۔ کمبھ وانی چینل سے امرت اسنان کا براہِ راست تبصرہ بھی نشر کیا جائے گا۔ پرسار بھارتی کے چیئرمین ڈاکٹر نونیت کمار سہگل، چیف ایگزیکیٹو افسر گورَو دویدی، آکاشوانی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پرگیہ پالیوال گوڑ، دور دِرشن کی ڈائریکٹر جنرل کنچن پرساد اور آکاشوانی اور دور درشن کے سینئر عہدیداران سمیت کئی سرکردہ شخصیات اس تقریب میں موجود تھیں۔یہ پروگرام، 103 میگا ہرٹز، newsonair ایپ اور waves OTT پر سنے جاسکیں گے۔
Site Admin | January 10, 2025 2:52 PM
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پریاگ راج میں آکاشوانی کے کمبھ وانی چینل کا آغاز کیا
