مہاکنبھ 2025 اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں 13 جنوری سے 26 فروری تک منعقد کیا جائے گا۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ مہاکنبھ 2025 عقیدے اور جدیدیت کا ایک امتزاج ہوگا۔ مہاکنبھ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد آج شام پریاگ راج میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پریاگ راج میں عقیدتمندوں کے تحفظ اور سلامتی کے ساتھ رہنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تروینی سنگم تک عقیدتمندوں کے سفر اور اَشنان کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
جناب آدتیہ ناتھ نے پریاگ راج میں مہاکنبھ 2025 کیلئے ڈیجیٹل میڈیا سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ مہاکنبھ پیر کو شروع ہوگا اور یہ 26 فروری تک جاری رہے گا۔
Site Admin | January 9, 2025 9:35 PM