July 3, 2024 9:48 PM

printer

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہاتھرس اسپتال میں بھگڈر کے واقعے میں زخمی افراد سے ملاقات کی۔ انھوں نے جائزہ میٹنگ بھی کی

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ہاتھرس کے سرکاری اسپتال میں بھگدڑ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی اور وزرا اور چیف سکریٹری کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ وزیر اعلیٰ نے جائے حادثہ کا بھی دورہ کیا۔ بھگدڑ میں مجموعی طور پر 121 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے تھے۔ یہ حادثہ سکندرا راؤ تحصیل کے پھُلاری گاؤں میں ایک مذہبی لیڈر کے ست سنگ میں پیش آیا تھا۔ مرنے والے 121 افراد میں سے 6 افراد دیگر ریاستوں سے تھے جن میں ہریانہ، مدھیہ پردیش اور راجستھان شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی سرکار نے آگرہ کے ADG کے زیر قیادت ایک SIT تشکیل دی ہے۔ اس نے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ریاستی سرکار نے عدالتی تحقیقات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کی سربراہی ہائیکورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کریں گے۔ اس میں انتظامیہ اور پولیس کے ریٹائرڈ شدہ سینئر حکام بھی شامل ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں