ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 14, 2025 10:01 AM | UP CM- SOLAR CITIES

printer

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشن کو سولر سٹیز میں تبدیل کردیا جائے گا۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشن کو سولر سٹیز میں تبدیل کردیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کا اعلان گورکھپور میں منعقدہ صاف ہوا کے قومی پروگرام NCAP سے متعلق تین روزہ ورکشاپ اور قومی کانفرنس کے اختتامی اجلاس کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اجاگر کیا کہ اترپردیش 22 ہزار میگاواٹ، صاف ستھری توانائی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کررہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 6 ہزار میگاواٹ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کے ساتھ اجودھیا شہر ریاست کی پہلی سولر سٹی بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح بندیل کھنڈ بھی پانچ ہزار میگاواٹ کی صلاحیت کے ساتھ ماحولیات کیلئے سازگار توانائی کوریڈور کے طور پر ترقی کررہا ہے۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سال 2070 تک بھارت کے صفر کاربن اخراج کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے قومی سے مقامی تمام سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ماحولیات کے تحفظ میں عوام کی شراکت داری بے حد ضروری ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں