ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 29, 2025 2:24 PM

printer

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لوگوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ پریاگ راج میں مونی اماوسیہ امرت اسنان خوش اسلوبی سے جاری ہے

 
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج پریاگ راج مہا کنبھ میں ہوئے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عقیدت مندوں کے جانی نقصان پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ پریاگ راج مہاکنبھ میں بھگڈر کا یہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے، اُن عقیدت مندوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، جنہوں نے اس حادثے میں اپنی جان گنوائی ہے۔ صدر جمہوریہ نے زخمی عقیدت مندوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اس حادثے میں جان گنوانے والے عقیدت مندوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ 
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد کررہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی ہے اور وہ مسلسل ریاستی حکومت کے رابطے میں ہیں۔
حادثے کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ نے کہا کہ جناب مودی نے صورتحال کے بارے میں کئی مرتبہ ان سے دریافت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عقیدت مند رات ایک بجے سے دو بجے کے درمیان اکھاڑہ مارگ کی بندشوں کو پار کرتے ہوئے شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں فوراً ہی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، صحت کے مرکزی وزیر اور BJP صدر جے پی نڈا اور گورنر آنندی بین پٹیل نے صورتحال کے تعلق سے اُن سے بات کی ہے۔
جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پریاگ راج مہاکنبھ میں عقیدت مندوں کی بھاری بھیڑ ہے اور تقریباً 8 سے 10 کروڑ عقیدت مند وہاں موجود ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے نزدیکی گھاٹ پر اسنان کریں اور انہوں نے لوگوں پر اس بات کیلئے بھی زور دیا کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔
اس دوران پریاگ راج مہاکنبھ میں مونی اماوسیہ امرت اسنان خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں