وزیراعظم نریندر مودی کی ایک پیڑ ماں کے نام مہم سے فیضان حاصل کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کے تحت ایک دن میں 36 کروڑ 50 لاکھ پودے لگانے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اکبر نگر، لکھنؤ میں پیڑ لگاؤ، پیڑ بچاؤ جن ابھیان 2024 کی شروعات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لگاتار جنگلات کے خاتمے سے عالمی تمازت کا مسئلہ بڑھ رہا ہے۔ x
Site Admin | July 20, 2024 3:03 PM