اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں کَل عقیدت اور انسانیت کا سنگم مہا کنبھ شروع ہوجائے گا۔
یہ عظیم الشان روحانی اجتماع Paush پورنیما پر، پہلے امرت اِسنان کے ساتھ شروع ہوگا۔ مہاکنبھ میں حاضری کیلئے لاکھوں لوگ مقدس شہر پہنچے ہیں، جو 26 فروری تک جاری رہے گا۔
ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج شام پریاگ راج میں، کلا گرام کا افتتاح کیا، جس میں ملک کی مالا مال اور گوناگوں ثقافت کی نمائش کی جائیگی۔
حکومت نے اِس موقع کو محفوظ اور یادگار بنانے کیلئے سبھی انتظامات کئے ہیں۔
کلا گرام، آرٹ، ثقافت اور ورثے کا ایک منفرد انداز کا سنگم ہے، جسے ناگ وَسوکی علاقے میں 10 ایکڑ زمین کے رقبے پر قائم کیا گیا ہے۔ کلاگرام میں 3Cs کرافٹ، کھانوں اور ثقافت کے ذریعے بھارت کی مالا مال وراثت کی نمائش کی جائے گی۔ اس میں اَنوبھُوت مَنڈپم، ڈُبکی لگانے کی جگہ، اَوِرَل شاشوَت کُنبھ اور نمائشی زون قائم کئے گئے ہیں۔ کلا گرام میں اگلے 45 دن کے دوران 14 ہزار فنکار اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ یہاں آنے والے عقیدتمند بھارت کے لذیذ کھانوں سے محظوظ ہوسکیں گے۔ اِس کے دوران کتابوں کی نمائش، ثقافت پر مبنی دستاویزی فلموں اور فوٹو گرافی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔