ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 5, 2025 9:40 PM

printer

اترپردیش کے مقدس شہر پریاگ راج میں اِس مہینے شروع ہونے والے مہا کنبھ میلے کیلئے سکیورٹی بندوبست پختہ کر دیا گیا ہے

اترپردیش کے مقدس شہر پریاگ راج میں اِس مہینے شروع ہونے والے مہا کنبھ میلے کیلئے سکیورٹی بندوبست پختہ کر دیا گیا ہے۔ پریاگ راج میں مہا کنبھ میلے میں تقریباً 40 کروڑ افراد کے آنے کا امکان ہے۔ پریاگ راج میں گنگا جمنا اور سرسوتی دریاؤں کے سنگم پر اِس مہینے کی 13 تاریخ سے 26 فروری تک مہا کنبھ میلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ عقیدتمندوں کی سکیورٹی اور سلامتی کیلئے گنگا اور جمنا دریاؤں میں بڑی تعداد میں جَل پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ بھارتی ریلویز نے میلے کے دوران عقیدتمندوں کیلئے 13 ہزار ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں