اترپردیش کے مرزاپور ضلع میں آج صبح سویرے پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 10 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب مزاپور-وارانسی سرحد پر مرزا مراد کے نزدیک ایک ٹرک اور ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔ مرزا پور کے ایس پی Abhinandan نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی میں 13 مزدور سوار تھے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیاگیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے مرزا پور سڑک حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔زخمیوں کو بھی پردھان منتری کے قومی امدادی فنڈ سے 50-50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرین کی مدد کررہا ہے۔
Site Admin | October 4, 2024 2:39 PM
اترپردیش کے مرزاپور ضلع میں آج صبح سویرے پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 10 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے
