ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 2, 2024 9:43 PM

printer

اترپردیش کے شہر ہاتھرس میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ میں 75 افراد سے زیادہ ہلاک ہوگئے

آج ہاتھرس ضلع کے Pulrai گاؤں میں ایک مذہبی اجتماع میں بھگڈر کے سبب ہوئے سانحے میں 75 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ ایٹہ پولیس کے سینئر سپرنٹینڈنٹ  راجیش کمار سنگھ کے مطابق Pulrai گاؤں میں ایک    سَت سنگ کے دوران گنجائش سے زیادہ ہجوم اکٹھا ہونے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ کئی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے زخمیوں کی جلد شفایابی کی بھی دعا کی۔جناب یوگی نے زخمیوں کے جلد اور باقاعدہ علاج اور جائے حادثہ پر راحت کے کام میں تیزی لانے کیلئے ضلع انتظامیہ کے افسران کو ہدایت جاری کی ہے۔ انھوں نے افسران سے واقعہ کی وجہ کا 24 گھنٹے کے اندر پتہ لگانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے مہلوکین کے ہر ایک کنبے کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کی مالی امداد دیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ تقریب کا اہتمام کرنے والوں کے خلاف ایک FIR بھی درج کی جائے گی۔ حادثے کے تناظر میں ضلع انتظامیہ نے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔ جو اس طرح ہیں:

صفر پانچ سات دو دو، دو دو، سات صفر چار ایک

اور

صفر پانچ سات دو دو، دو دو سات صفر چار دو

صدر جمہوریہ، نائب صدر اور وزیر اعظم نے سانحہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ اِس حادثے میں خواتین اور بچوں کی موت سے اُنھیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ اُنھیں ہاتھرس میں بھگڈر کے اِس افسوسناک سانحے میں جانوں کی تلافی پر سخت افسوس ہے۔ جناب مودی نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی۔ لوک سبھا میں اظہارِ خیال کے دوران جناب مودی نے کہا کہ حکومت، حادثے کے متاثرین کو سبھی ضروری مدد فراہم کرے گی۔

جناب مودی نے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ سے مرنے والے ہر فرد کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور ہر ایک زخمی کو پچاس پچاس ہزار روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کا کیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں