ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 16, 2024 9:39 AM

printer

اترپردیش کے شہر جھانسی میں، مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج میں آگ لگنے کے حادثے میں، 10 نوزائیدہ بچے ہلاک ہوگئے۔

اترپردیش کے جھانسی کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نومولود بچوں کے انتہائی نگہداشت والے یونٹ، NICU میں کل رات آگ لگ جانے کے واقعے میں کم از کم دس بچوں کی موت ہوگئی اور 16 بچے زخمی ہوگئے۔ کانپور زون کے ADG آلوک سنگھ نے راحت کاموں کی نگرانی کی اور تصدیق کی ہے کہ آگ بھڑکنے کی وجہ الیکٹرک شارٹ سرکٹ ہے۔

ADG کے مطابق NICU وارڈ میں 47 بچے بھرتی تھے اور کئی پھنسے ہوئے بچوں کو بچایا گیا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے جھانسی میں میڈیکل کالج کا دورہ کیا۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب پاٹھک نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اس سانحے کی مکمل جانچ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انھوں نے عوام اور متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ حکومت مشکل کی اِس گھڑی میں اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعے کا نوٹس لیا ہے اور ضلع انتظامیہ کو راحت کاموں کو جنگی پیمانے پر انجام دینے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے جھانسی ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس سے 12 گھنٹے کے اندر واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں