اترپردیش کے دہشت گرد مخالف دستے ATS نے فیروزآباد میں ایک آرڈیننس فیکٹری ورکر کو گرفتار کیا ہے۔ پاکستان کے ISI کو مبینہ طور پر حساس جانکاری فراہم کرنے کیلئے اُسے گرفتار کیا گیا ہے۔ اہلکاروں نے کہا ہے کہ رویندر کمار کو نیہا نامی ایک ہینڈلر کو کلاسیفائیڈ رپورٹ دینے کی پاداش میں پکڑا گیا ہے۔ بعد میں نیہا کی شناخت ایک پاکستانی انٹلیجنس ایجنٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ فیس بک کے ذریعے لالچ میں آکر کمار نے واٹس ایپ چیٹس، کال اور دستاویز کے ذریعے خفیہ اطلاعات شیئر کیا ہے۔ ATS نے اس کے فون سے ڈرون، کلاسیفائڈ میٹنگوں اور اسٹاک لسٹ سے متعلق حساس فائلیں برآمد کی ہیں۔ سرکاری رازداری قانون کے تحت اُس پر الزام عائد کیا گیا ہے اور اُسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Site Admin | March 14, 2025 9:51 PM
اترپردیش کے دہشت گرد مخالف دستے ATS نے فیروزآباد میں ایک آرڈیننس فیکٹری ورکر کو گرفتار کیا ہے
