اترپردیش کے جونپور میں کَل رات دو الگ الگ سڑک حادثوں میں کم سے کم 8 عقیدتمندوں کی جانیں چلی گئیں اور دیگر 32 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، جونپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ پہلا حادثہ، اُس وقت ہوا، جب ایک موٹر گاڑی بدلاپور علاقے میں سلطان پور روڈ پر عقیدتمندوں کے ایک گروپ کو لے جانے والی ایک SUV سے ٹکرا گئی۔ اِس حادثے میں تین خواتین اور ایک بچے سمیت جھارکھنڈ کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ پانچ افراد شدید طور سے زخمی ہوئے ہیں۔ یہ عقیدتمند وارانسی سے ایودھیا جارہے تھے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ بعد میں اُسی راستے پر ایک اور حادثہ اُس وقت ہوا، جب ایک ڈبل ڈیکر بس سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اِس حادثے میں دلّی سے تعلق رکھنے والے تین عقیدتمندوں کی موت ہوگئی، جبکہ 27 دیگر مسافر زخمی ہوگئے۔ دلّی کے یہ سبھی بس مسافر وارانسی، چِترکوٹ اور پریاگ راج کا دورہ کرنے کے بعد ایودھیا جارہے تھے۔x
Site Admin | February 20, 2025 2:46 PM
اترپردیش کے جونپور میں کَل رات دو الگ الگ سڑک حادثوں میں کم سے کم آٹھ عقیدتمندوں کی جانیں چلی گئیں اور دیگر بتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔
