ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 8, 2024 10:14 AM

printer

اترپردیش کے بہت سے حصوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے

اترپردیش کے بہت سے حصوں میں موسلا دھار بارش ہونے اور مختلف باندھوں اور بیرجوں سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے سبب، ریاست کے نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر اندر سیلاب متاثرین کو معاوضہ فراہم کردیں۔

ریاست کے کئی حصوں میں پچھلے چوبیس گھنٹے سے   موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ نیپال کی سرحد سے متصل ترائی والے ضلعوں میں شاردا، راپتی، گنڈک اور گھاگرا، دریا طغیانی پر ہیں۔ نیپال میں شدید بارش کے سبب، لکھیم پور ضلع میں شاردا دریا میں بڑی مقدار میں پانی چھوڑا گیا، جس سے متاثر ہونے والے گاؤں کے لوگوں کو فوری طور پر محفوظ علاقوں میں پہنچا دیا گیا۔

راحت اور بچاؤ کے لیے SDRF کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ریلیف کمشنر کے دفتر کے مطابق، ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹے میں بارش سے وابستہ واقعات میں کم از کم 12 افراد ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے وسطی اور مشرقی حصوں میں موسلا دھار بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔x

لکھنو سے سشیل چندر تیواری کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں —

 

اتراکھنڈ کے کماؤ خطے میں موسلا دھار بارش سے بڑے پیمانے پر سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے

اتراکھنڈ کے کماؤ خطے میں موسلا دھار بارش سے بڑے پیمانے پر سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، علاقوں میں پانی بھر گیا ہے، گھروں کو نقصان پہنچا ہے، سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، پیڑ اکھڑ گئے ہیں اور دیگر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ موسلہ دھار بارش کے سبب ریاست کے مختلف حصوں میں مٹی کے تودے کھسکنے سے شاہراہیں اور مقامی سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

کماؤں خطے میں Banbasa,، ٹنک پور، Khatima، اور سِتار گنج علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال ہے، جہاں NDRF کو تعینات کیا گیا ہے۔

IMD نے باگیشور، نینی تال، الموڑہ، چمپاوَت، پتھورا گڑھ، اودھم سنگھ نگر اور چمولی سمیت مختلف اضلاع میں اگلے چھ گھنٹے میں ہلکے سے اوسط درجے کے تازہ سیلاب کی وارننگ جاری ہے۔

 

آسام میں، آٹھ اور افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ریاست میں سیلاب سے مرنے والوں کی کُل تعداد 66 ہوئی

آسام میں، آٹھ اور افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ریاست میں سیلاب سے مرنے والوں کی کُل تعداد 66 ہوگئی ہے۔ ریاست میں سیلاب کی صورتحال میں کچھ بہتری آئی ہے، تاہم 28 اضلاع میں تقریباً 22 لاکھ لوگ اب بھی سیلاب کی زد میں ہیں۔

27 ریونیو سرکلس کے تین ہزار 400  سے زیادہ گاوؤں میں پانی بھرا ہوا ہے اور ریاست بھر کے 68 ہزار ہیکٹرسے زیادہ فصل والے علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔NDRF اور SDRF ٹیموں نے پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 218 لوگوں کو باہر نکالا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں