اترپردیش کے بریلی ضلعے میں آج سہ پہر پٹاخوں کی ایک غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اِس دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے، افسروں سے کہا ہے کہ وہ راحت اور بچاؤ کام کو تیز کردیں۔ غیرقانونی فیکٹری میں زوردار دھماکے کے بعد منہدم ہونے والے کم از کم 8 گھروں کے ملبے میں بہت سے لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ x
Site Admin | October 2, 2024 10:16 PM