اترپردیش میں آج بارہ بنکی ضلعے میں پوروانچل ایکسپریس پر ایک ٹمپو ٹریولر کے بس سے ٹکرانے کے واقعے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ بس چھتیس گڑھ سے، جبکہ ٹمپو ٹریولر گاڑی مہاراشٹر سے آرہی تھی۔ یہ دونوں ہی گاڑیاں ایودھیا جارہی تھیں۔ حادثے کے مہلوکین اور زخمی افراد ٹمپو ٹریولر کے مسافر ہیں۔ 2 زخمیوں کو لکھنؤ کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ 4 زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں جاری ہے۔×
Site Admin | February 16, 2025 4:04 PM
اترپردیش کے بارہ بنکی ضلعے میں پوروانچل ایکسپریس پر ایک ٹمپو ٹریولر ٹکرانے کے واقعے میں ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔
