July 10, 2024 9:54 AM

printer

اترپردیش کے اناؤ ضلعے میں سڑک حادثے میں کم از کم 15 افراد کی موت

اترپردیش کے اناؤ ضلعے میں آج ایک سڑک حادثے میں کم از کم 15 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 20 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ آج صبح سویرے اُس وقت پیش آیا جب Bangarmau کے نزدیک ایک ڈبل ڈیکر بس دودھ کے ایک ٹینکر سے جا ٹکرائی۔ یہ بس بہار کے سیوان ضلعے سے دلی آرہی تھی۔ ٹکرانے کے بعد بس کے دو حصے ہوگئے اور کئی لوگ جائے حادثہ پر ہی چل بسے۔ پولیس اور انتظامی عہدیدار  جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور بچاؤ کارروائی جاری ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں