اترپردیش کی مختلف جیلوں میں بند قیدیوں کو جیل کے احاطے میں ہی آج پریاگ راج مہا کمبھ کا پوَتر اشنان کرایا جائے گا۔ اترپردیش سرکار نے ایک نئی پہل کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت پریاگ راج میں تریوینی سنگم سے پوَتر جل، جیل کمپلیکس میں لایا جائے گا۔ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اس پہل سے قیدیوں کو بھی جیل میں بند رہنے کے باوجود اپنے مذہبی اور ثقافتی عقیدوں پر عمل کرنے کا موقع مل سکے گا۔
پیش ہے رپورٹ۔ V/C Adarsh / Abhishek
پریاگ راج کے تریوینی سنگم سے پانی مٹکوں میں لایا جائے گا اور جیلوں کے اندر ٹب اور تالابوں میں ڈالا جائے گا۔ اس پانی سے خواہشمند قیدیوں کو پوَتر اشنان کرایا جائے گا۔ ریاست کی سبھی جیلوں میں سنگم کے پانی سے اشنان اور پوجا ارچنا کا اہتمام کیا جائے گا۔ اترپردیش کی جیلوں میں سرِدست تقریباً 90 ہزار قیدی بند ہیں۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پہل سے جیلوں میں بند قیدیوں کو روحانی اور ذہنی سکون مل سکے گا۔ لکھنؤ رینج کے جیلوں کے شعبے کے DIG نے کہا ہے کہ مذکورہ اسکیم کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر شخص مہا کمبھ کے پوَتر موقعے سے فائدہ حاصل کر سکے، خواہ وہ جیل میں کیوں نہ بند ہو۔
پریاگ راج سے ابھیشیک کپل کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں …… شمیم عرفان