ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 4, 2024 9:35 PM

printer

اترپردیش پولیس نے ہاتھرس میں بھگڈر کے واقعے کے سلسلے میں 6 منتظمین کو گرفتار کیا ہے۔ اس واقعے میں 121 افراد کی موت ہوئی ہے

اترپردیش پولیس نے ہاتھرس میں بھگڈر کے واقعے کے سلسلے میں 6 منتظمین کو گرفتار کیا ہے۔ اِن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ اس واقعے میں 121 افراد کی موت ہوئی ہے۔
علی گڑھ رینج کے انسپیکٹر جنرل پولیس Shalabh ماتھر نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے 6 افراد، منتظمہ کمیٹی کے ممبر ہیں اور وہ سیوا دار کے طور پر کام کرتے تھے۔ بھگڈر کے بعد یہ سیوا دار وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔ انسپیکٹر جنرل نے بتایا کہ اصل ملزم پرکاش مدھوکر کے بارے میں جانکاری دینے والے کیلئے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں