اترپردیش پولیس نے ہاتھرس کے بھگدڑ المیے کے سلسلے میں دیو پرکاش مدھوکر کو گرفتار کیا ہے، جس میں 121 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس نے FIR میں دیوپرکاش مدھوکر کا نام اصل ملزم کے طور پر شامل کیا ہے۔ اس سے پہلے اُس کے بارے میں جانکاری دینے کیلئے ایک لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔ یہ گرفتاری پولیس کے ہاتھوں، بھگدڑ کے سلسلے میں گرفتار کئے گئے 6 افراد کو گرفتار کرنے کے ایک دن بعد کی گئی ہے۔ یہ سبھی لوگ ستسنگ منعقد کرانے والی کمیٹی کے ارکان ہیں۔
بھگدڑ کا یہ حادثہ ستسنگ کے دوران منگل کو پیش آیا تھا۔ ستسنگ کا انعقاد خود ساختہ روحانی پیشوا اور کتھا واچک نارائن ساکار ہری عرف بھولے بابا نے کیا تھا۔×