اترپردیش پبلک سروس کمیشن نے PCS کا Preliminary امتحان ایک ہی شفٹ میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پریاگ راج میں طلبا کی مانگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمیشن سے کہا ہے کہ وہ PCS Preliminary امتحان 2024 ایک ہی دن میں کرانے کیلئے طلبا کے ساتھ بات چیت اور اُن سے تال میل کرکے ضروری فیصلہ کرے۔کمیشن نے RO-ARO Prelims امتحان 2023 کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور جلد ہی ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔ ریویو آفیسر اور اسسٹنٹ ریویو آفیسر کیلئے 23 اور 24 دسمبر کو تین شفٹوں میں ہونے والے تقرری امتحان بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
Site Admin | November 14, 2024 9:33 PM