اترپردیش میں 9 اسمبلی حلقوں کے ضمنی چناؤ کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن ہے۔ اب تک 71 امیدواروں نے اپنا پرچہ داخل کیا ہے۔
بی جے پی نے کُندر سے رام ویرسنگھ ٹھاکر کو، غازی آباد سے سنجیوشرماکو،خیرسے سریندر دلیر کو، پھول پور سے دیپک پاٹل کو، کٹیری سے دھرم راج نشاد کو، مادھون سے Suchishmita Maurya کو، کانپور کی سیسامؤ سیٹ سے سریش اوستھی کو میدان میں اتارا ہے جبکہ کرہل کی باوقار سیٹ سے انوجیش یادو کو ٹکٹ دیاہے، جہاں سے سماجوادی پارٹی نے اکھلیش یادو کے بھتیجے تیج پرتاپ یادو کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ اس کے علاوہ مظفرنگر کے میرا پور سیٹ راشٹریہ لوک دل کو دی گئی ہے۔اس سیٹ سے آرایل ڈی نے متھلیش پال کو ٹکٹ دیاہے۔
دوسری جانب آئی این ڈی آئی اے اتحاد سماجوادی پارٹی کے انتخابی نشان پر 9 اسمبلی حلقوں میں انتخاب لڑے گا۔ بہوجن سماج پارٹی نے پہلے ہی سبھی سیٹوں پر اکیلے چناؤ لڑنے کا اعلان کیاہے۔
ان 9 سیٹوں میں سے جہاں 13 نومبر کو ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے، پچھلے اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی نے چار سیٹیں جیتی تھیں جبکہ تین بھارتیہ جنتاپارٹی اور نشاد پارٹی اور راشٹریہ لوک دل نے ایک ایک سیٹی جیتی تھی۔