اترپردیش میں پچھلے 24 گھنٹے میں بارش سے وابستہ واقعات میں کم از کم 22 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج ترائی خطے میں واقع شراوستی ضلعے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
بجلی گرنے کی وجہ سے پرتاپ گڑھ میں 11، سلطانپور میں 6 جبکہ اور چندولی ضلعے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لکھیم پور کھیری، سیتا پور، پیلی بھیت، شراوستی، بلرامپور، بستی، بارہ بنکی، گونڈہ، بلیا، سدھارتھ نگر، شاہجہانپور، کشی نگر سمیت 12 ضلعوں کے 633 گاؤں سیلاب کی زد میں ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی ہے اور تقریباً 8 لاکھ لوگ اِس سے متاثر ہیں۔ Mailani جنکشن کو گونڈہ کو جوڑنے والے ریل راستے پر پانی بھر گیا ہے جبکہ بارہ بنکی کو گونڈہ، بہرائچ اور نیپال کے دیگر سرحدی ضلعوں سے جوڑنے والے Elgin روڈ برج میں دراریں پڑ گئی ہیں۔ راحت اور بچاؤ ٹیموں نے 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔
Site Admin | July 11, 2024 9:33 AM