ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 23, 2024 10:15 PM

printer

اترپردیش میں سہارنپور سے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ عمران مسعود کے خلاف ایک خصوصی عدالت میں الزامات عائد کئے گئے ہیں

اترپردیش میں سہارنپور سے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ عمران مسعود کے خلاف ایک خصوصی عدالت میں الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ یہ الزامات 2014 میں پارلیمانی انتخابات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے متعلق مبینہ طور پر قابلِ اعتراض بیانات دینے کے سلسلے میں ہیں، جب جناب مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ سہارنپور کی ایم پی، ایم ایل اے عدالت نے اِس سلسلے میں 19 گاؤں والوں کے بیانات ریکارڈ کئے ہیں۔ مسعود، 2014 میں سہارنپور پارلیمانی حلقے سے امیدوار تھے اور انتخابات کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ طور پر قابلِ اعتراض بیانات دے رہے تھے۔

عمران مسعود کے خلاف ضابطہئ اخلاق کی خلاف ورزی، ماحول کو خراب کرنے کی کوشش اور درج فہرست ذاتوں کے بارے میں ذات کی جانب اشارہ کرنے والے الفاظ استعمال کرنے کے سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا تھا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں