اترپردیش میں جنگلات کے محکمے کی ٹیموں نے بہرائچ ضلعے میں ایک اور بھیڑیے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو گاؤں والوں پر حملہ کررہا تھا۔ یہ ترائی کے علاقے خاص طور پر بہرائچ میں کُل 6 بھیڑیوں میں سے پانچواں ہے۔ اِس علاقے میں اِن بھیڑیوں پر مختصر عرصے میں کم سے کم 10 افراد کو ہلاک کرنے اور متعدد کو زخمی کرنے کا شبہ ہے۔ محکمہ جنگلات نے 6 بھیڑیوں کے گروہ سے ایک اور بھیڑیے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو خطے میں لوگوں پر حملہ آور تھا۔ اِس بھیڑیے کو گورکھپور چڑیا گھر بھیج دیا گیا ہے۔ گزشتہ چند مہینوں کے دوران بہرائچ کی تحصیل Mahsi میں بھیڑیوں کے حملے میں 9 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ محکمہ جنگلات کی 20 سے زیادہ ٹیمیں ڈرون کیمروں کی مدد سے بھیڑیوں کو تلاش کررہی تھیں۔×
Site Admin | September 10, 2024 3:03 PM
اترپردیش میں جنگلات کے محکمے کی ٹیموں نے بہرائچ ضلعے میں ایک اور بھیڑیے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو گاؤں والوں پر حملہ کررہا تھا۔
