اترپردیش میں آج کارتک پورنیما کے موقع پر پوتر دریاؤں کے گھاٹ اشنان کیلئے پہنچنے والے عقیدت مندوں کیلئے سجے ہوئے ہیں۔ وارنسی میں دیو دیپاولی کی تقریبات کیلئے بھی تیاریاں جاری ہیں، جس میں نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ شرکت کریں گے۔ دریائے گنگا، جمنا اور سریو میں پوتر اشنان کیلئے عقیدت مند گھاٹوں کا رخ کررہے ہیں۔ ایودھیا میں 10 لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں کے آنے کا امکان ہے، جس کیلئے انتظامیہ نے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔
وارانسی میں دریائے گنگا اور چِترکوٹ ضلع میں منداکنی کے گھاٹ دیو دیپاولی مہوتسو کیلئے خوبصورتی سے سجائے گئے ہیں۔ پوتر دریائے گنگا کے 84 گھاٹ پر آج شام 17 لاکھ سے زیادہ دیئے روشن کئے جائیں گے۔ نائب صدر جمہوریہ اصل پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ آج نمو گھاٹ کا باضابطہ طور پر افتتاح کریں گے۔ مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔×