ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 6, 2024 9:39 PM

printer

اترپردیش میں آج قنوج ضلعے کے آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک سڑک حادثے میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور تقریباً 18 شدید طور پر زخمی ہوگئے

اترپردیش میں آج قنوج ضلعے کے آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک سڑک حادثے میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور تقریباً 18 شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لکھنؤ سے دلّی جارہی ایک ڈبل ڈیکر بس قابو سے باہر ہوگئی اور ایکسپریس وے پر کھڑے ہوئے ایک ٹرک سے ٹکراکر پلٹ گئی۔ زخمیوں کو سیفئی میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا ہے۔ ریاست کے جل شکتی کے وزیر Swatantra Dev Singh جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کیلئے ہدایت جاری کیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے قنوج میں ہوئے بس حادثے میں زندگی کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے یہ کہتے ہوئے اُن زخمیوں کی جلد بحالی کیلئے دعا کی کہ مقامی انتظامیہ اُن متاثرہ افراد کی مدد کر رہا ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ سے فوت ہونے والے کے قریب ترین رشتے دار میں سے ہر ایک کو دو-دو لاکھ روپئے کی نقد رقم دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو فی کس پچاس ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں